Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ہاکی میچ دو دو گول سے برابر

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم  نے اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا  جو 2-2 گول سے برابر رہا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والا سنسنی خیز میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

پہلے کوارٹر کے 14ویں منٹ میں  جنوبی افریقہ کی جانب سے بیوچر نے شارٹ کارنر کے ذریعے گول اسکور کیا  جسے 25 ویں منٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے شارٹ کارنر کے ذریعے گول اسکور کرکے برابر کردیا۔

جنوبی افریقہ نے چوتھے کوارٹر میں گول اسکور کرکے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری  حاصل کرلی  لیکن کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کے افراز نے بہترین گول اسکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ کل 31 جولائی کو نیوزی لینڈ کے  خلاف کھیلے گا۔

Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا ہے کہ  ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیلی ہے، میچ ڈرا  ہوا ہے ہم نے کوئی پوائنٹ ضائع نہیں کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں آل آوٹ جائیں گے اور میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

ہیڈ کوچ سیگفرئیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ جیت رینکنگ میں بہتری لاتی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی غلطیوں کو دور کریں گے۔

سیگفرئیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر کام کریں گے اور اپنا بہترین کھیل پیش  کریں گے۔ ہماری ڈربلنگ اچھی ہے لیکن پینلٹی کارنر حاصل نہیں کرسکے اس پر کام  کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہترین ٹیم ہے، کھلاڑیوں میں گول کرنے کی بھوک ہے ۔

ٹیم کے مینجر سمیر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی، پہلے میچ میں کم بیک کیا اور  میچ برابر رہا۔ یہاں جتنی ٹیمیں ہیں وہ رینکنگ میں اوپر ہیں لیکن ہمارے لڑکوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

سمیر حسین نے مزید کہا کہ  دو کھلاڑیوں کو کورونا ہوگیا تھا وہ ٹریننگ میں نہیں تھے لیکن اب لڑکے ایک ہوکر کھیل رہے ہیں اچھے رزلٹس ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر