Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت گندم کی سمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس

Now Reading:

چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت گندم کی سمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس
چیف سیکریٹری پنجاب

چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت کیمپ آفس لاہور میں اجلاس ہوا ، جس میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ذخیرہ اندوزی،  گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے با ت چیت کی گئی۔

اجلاس میں تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک جبکہ منسٹر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال،  سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری خوراک، سیکریٹری ، زراعت، سیکریٹری انفارمیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے علاوہ دیگر اہم افسران کی شرکت کی۔

اس موقع پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہر صورت آٹے کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کے لیئے تمام اختیارات استعمال کرنے اور خلاف ورزی کی مرتکب فلور ملز کو بند کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں  آٹے کی سمگلنگ اور فلور ملز سے آٹے کی بوریوں کی ڈسپیچنگ کے مراحل کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تمام شوگر اور فلور ملز کو ہر صورت آپریشنل رکھنے اور ان کی مانیٹرنگ دئیے گئے ایس او پیز کے مطابق کرنے کی ہدایت بھی  کی گئی۔

اس موقع پر  چیف سیکریٹری کو یہ بتایا گیا کے اس سسٹم پر عمل درآمد سے منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ صارف کو غیر ضروری وزن کی ناپ تول میں کمی آئی ہے۔ جس سے ان کی قوت خرید بہتر ہوئی ہے۔

Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس

میٹنگ میں محکمہ انڈسٹری کی طرف سے عوام کو گھر بیٹھے سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے لیئے  شروع کی گئی آن لائن ہوم ڈیلیوری سروس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ تین شہروں ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں یہ سروس کام کر رہی ہے جبکہ لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی اس کاجلد آغاز ہوگا۔

چیف سیکریٹری نے  ہدایت دی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، کریانہ مرچنٹس، ٹریڈرزاور منڈیوں کے نمائندوں سے قریبی رابطے رکھیں جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز  مقامی منڈیوں میں ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹیوں کے ساتھ مستقل رابط رکھیں اورخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف سخت کاروائی کریں

چیف سیکریٹری پنجاب  کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں آٹا، چینی، سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ذخیرہ اندوزی،  گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام  کی جا ئے ۔

چیف سیکریٹری پنجاب  کا یہ بھی کہنا تھا  کہ مانیٹر نگ کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں گریڈنگ سسٹم اور ہوم ڈیلیوری کی سروس کی کار کردگی پر کسی قسم کی غفلت یا  لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر مادر وطن کے شہید 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
لاہور ٹیسٹ دوسرا دن، جنوبی افریقا کے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں پر 216 رنز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر