
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں آئی سی سی کے اجلاس کے بعد نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چئیرمین نے کہا کہ آئی سی سی اس معاملے پر تحریری یقین دہانی کرائے گا کیونکہ اس کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ متاثر ہوئی ہے۔
نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ زیادہ تر ایسوسی ایٹ ممبران موجود تھے.
رمیز راجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بہتات پر بات ہوئی اور ہم نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یہ اب ایک سنگین کاروبار بن گیا ہے اور آئی سی سی اس پر تحریری یقین دہانی دے گا، کیونکہ لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ایف ٹی پی کو دبا دیا گیا ہے۔
اگلے ایف ٹی پی شیڈول میں پاکستان کو کم ٹیسٹ میچز ملنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر راجہ نے کہا کہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو تین میچوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے کیونکہ پی سی بی اس پر کام کر رہا ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ایف ٹی پی پروگرام پر کئی عرصے سے کام ہو رہا تھا، یہ چند دنوں میں نہیں بنایا گیا۔
رمیز راجہ نے تسلیم کیا کہ ایف ٹی پی میں پاکستان کو ملنے والے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کم ہے اور اس کو تین میچز میں تبدیل ہونا چاہیئے۔
پی سی بی چئیرمین نے کہا کہ ہم آئی سی سی میں قومی ٹیم کے لیے لڑ رہے ہیں، اور امید ہے کہ جلد ہی ہمیں اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News