Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان میں 13 ہزار پاؤنڈ کی روٹی 30 ہزار پاؤنڈ میں، لمبی قطار کی اذیت الگ

Now Reading:

لبنان میں 13 ہزار پاؤنڈ کی روٹی 30 ہزار پاؤنڈ میں، لمبی قطار کی اذیت الگ

معاشی بحران کے شکار لبنان میں شہری ایک وقت کی روٹی خریدنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہو کر طویل انتظار کی اذیت سے گزر رہے ہیں۔ 2020ء میں قومی قرضے کے باعث دیوالیہ ہو جانے والے لبنان کی کرنسی کی قدر 90 فیصد تک گر چکی ہے۔

ایک دور تھا جب لبنان کو مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا تھا مگر 2019ء سے معاشی بحران میں گھِر جانے کے بعد اب شہری مناسب خوراک نہ ملنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ورلڈ بینک نے لبنان کے معاشی بحران کو 19 ویں صدی کے بعد آنے والا بدترین بحران قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق پانچ میں سے چار لبنانی شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

بین الاقوامی قرض دہندگان کی جانب سے نئی امداد کے اجرا سے قبل معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا جس کی وجہ سے مشکلات کی شکار حکومت زیادہ تر ضروری اشیا پر سبسڈی ختم کرنے پر مجبور ہو گئی تاہم گندم ابھی تک شہریوں کو کم نرخ پر فراہم کی جا رہی ہے۔ کم قیمت بریڈ اور روٹی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں اور اگر ان پر سے سبسڈی ختم کی گئی تو مزید مہنگائی کا خدشہ ہے۔ بیکری مالکان کی جانب سے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

لبنان میں روٹی کے ایک پیکٹ کی سرکاری قیمت 13 ہزار لبنانی پاؤنڈ مقرر ہے جبکہ یہ بلیک مارکیٹ میں 30 ہزار لبنانی پاؤنڈ کا مل رہا ہے۔ شہری کبھی کبھی اتنی مہنگی روٹی خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے، اس پر انہیں روٹی خریدنے کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کی اذیت سہنا پڑتی ہے۔ بعض اوقات جب ان کی باری آتی ہے تو بیکریوں میں روٹی ختم ہو چکی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر