Advertisement
Advertisement
Advertisement

کریمیا، روسی بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی

Now Reading:

کریمیا، روسی بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ کریمیا کے علاقے میں ایک بندرگاہ پر واقع اس کے بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو یوکرین نے آج علی الصبح ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

2014ء میں روس نے یوکرین کے صوبے کریمیا پر حملہ کرکے اس کا الحاق اپنے ساتھ کر لیا تھا۔ کریمیا کے شہر سیواستوپول کے گورنر میخائل ریزووزائیف کے مطابق یہ حملہ آج اتوار کے روز شہر کی بندرگاہ پہ کیا گیا ہے۔ گورنر ریزووزائیف کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام تقریبات سکیورٹی وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حتی الامکان گھروں کے اندر ہی رہیں اور گھروں سے باہر مت نکلیں۔

واضح رہے روس میں کئی تقریبات متوقع ہیں جن میں روسی بحریہ کی پریڈ بھی شامل ہے۔ یہ پریڈ سینٹ پیٹرز برگ شہر میں منعقد ہوگی اور اس میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شریک ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یوکرینی افواج نے روس سے حالیہ چند ہفتوں میں وہ علاقے واپس لینا شروع کر دیے ہیں جن پر روس نے 24 فروری کے بعد قبضہ کیا تھا۔ یوکرینی افواج کی جنوبی کمانڈ کی ترجمان نتالیا گمینیوک نے ڈرون حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق تو نہیں کی تاہم یہ ضرور کہا کہ یوکرین اپنے مقبوضہ علاقے روس کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے یوکرینی علاقوں میں قائم روسی فوجی تنصیبات پر عسکری کارروائیاں کر رہا ہے اور کریمیا یوکرین کا ہی حصہ ہے۔

بدھ کے روز بھی یوکرینی افواج نے امریکا کی جانب سے فراہم کیے گئے لانگ رینج میزائل نظام کے ذریعے اپنے مقبوضہ شہر خیرسون میں واقع تین پلوں کو تباہ کر دیا تھا تاکہ وہاں موجود روسی افواج کی رسد کاٹ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر