سابق چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 7 جولائی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب پرسنگین الزامات لگائے گئے۔
سابق چئیرمین نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پی اے سی نے جاوید اقبال کو بطورچیئرمین انکوائری کمیشن جبری گمشدگی کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے ہدایات جاری کیں۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی درخواست میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ چیئرمین پی اے سی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت پی اے سی کے 7 جولائی کے کمیٹی منٹس کو کلعدم قرار دے۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ پی اے سی کو سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف مزید کارروائی سے روکا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
