Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا

Now Reading:

ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا
چیئرمین ایف بی آر کا نان فائلرز کو 1 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت

چیئرمین ایف بی آر کا نان فائلرز کو 1 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2022 میں مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے زیادہ محصولات اکٹھے کیے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولائی میں محصولات کا ہدف 443 ارب روپے تھا لیکن ادارے نے 15 ارب روپے زیادہ یعنی 458 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ گزشتہ جولائی میں 417 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے تھے، کھاتوں کی ایڈجسمنٹ کے بعد جولائی کے اعداد و شمار میں مزید بہتری متوقع ہے۔

ایف بی آراعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں ادا کیے گئے ریفنڈز کی رقم 28 ارب روپے تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 21 ارب روپے ریفنڈز کیے گئے تھے۔

ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ فنانس ایکٹ 2022 میں متعارف اقدامات کا نتیجہ ہے، محصولات میں مقامی ٹیکسوں کی شرح 55 فیصد جبکہ درآمدی ٹیکس کی شرح 45 فیصد رہی، مقامی ٹیکسوں میں بڑھوتری کی شرح تقریباَ 31 فیصد ہے۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق جائیدادوں کی فروخت پر پیشگی ٹیکس میں 118 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تمباکو کی صنعت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 47 فیصد سے بھی زائد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں جولائی 2022 کے دوران 67 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی شرح 2020 میں 3.0 ملین تھی جو اب 3.4 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر