Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں برس افغانستان میں فوجی دستے کو کم کریں گے،امریکی مشیر قومی سلامتی

Now Reading:

رواں برس افغانستان میں فوجی دستے کو کم کریں گے،امریکی مشیر قومی سلامتی
امریکی مشیر قومی سلامتی

امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن   کا کہنا ہے کہ رواں سال افغانستان میں موجود فوجی دستے کی تعداد میں کمی کریں گے ۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن    کا کہنا تھا کہ رواں سال افغانستان میں موجود فوجی دستوں کی تعداد میں کمی  کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طالبان کے معاہدے کے بغیر افغانستان میں فوجی دستوں کی تعداد میں کمی کرسکتے ہیں۔

امریکی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ افغان افواج  اب بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

رابرٹ او برائن کا کہنا تھا کہ  امریکا طالبان سے ڈیل کے لئے تیار ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس سال  امریکا اور طالبان کے درمیان کوئی معاہدہ  ہوجائےگا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا  کہ ٹرمپ کافی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکالنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوج کی واپسی ٹرمپ کے بڑے وعدوں میں سےایک  ابھی تک پورانہ ہوسکنے والا وعدہ  ہے۔

امریکاکازیرتربیت سعودی اہلکاروں کو ملک بدرکرنےکا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہاانہیں تشویش ہے  ٹرمپ 2020 کے انتخابات سے قبل افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میں بڑی کمی کا حکم دے دیں گے۔

دوسری جانب  طالبان نے کہا ہے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی عسکری کشیدگی سے ان کے اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات متاثر ہونے کا  کوئی امکان نہیں ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا نے رپورٹ کیا کہ طالبان کا یہ بیان اس واقعے کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جس سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکا نے 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک فضائی حملے میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر افراد کو قتل کردیا تھا۔

 جس کے بعد ایران نے امریکا سے بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکی و اتحادی فورسز کے زیر اثر 2 فوجی اڈوں پر درجن سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جس میں 80 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر