Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ساؤتھیمپٹن کے میدان میں میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں  ریزا ہینڈرکس(70)  اور ایڈن مارکرام (51 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

ریلی روسو 31 ، کپتان ڈیوڈ ملر 22، ٹرسٹان اسٹبس 8  اور کوئنٹن ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 3 جبکہ کرس جورڈن اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 17ویں اوور میں 101 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

جونی بیئر اسٹو 27، جیسن روئے 17 جبکہ کپتان جوز بٹلر اور کرس جورڈن 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 5 ، کیشو مہاراج نے 2 جبکہ ایڈن مارکرام، ایندائل فیلکوایو اور اینرچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبریز شمسی کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ریزا ہینڈرکس کو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر