
حکومتی اتحادیوں کی ملاقات
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے قبل از وقت انتخابات سے پر مشاورت کے اہم اجلاس بلالیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا دو روزہ اجلاس طلب کر لیا ہے جو کہ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی جماعتوں سمیت حکمران اتحاد کی جماعتیں شرکت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی ۔و معاشی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ قبل از وقت انتخابات اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کے حوالے سے صدارتی ریفرنس بارے مشاورت ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے اختیارات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
دو روزہ مشاورتی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم اور حکمران اتحاد کی جانب سے اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News