
برطانوی ایئر لائن برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز کل 2 اگست سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔
بول نیوز نے برٹش ایئرویز کو جاری کردہ اجازت نامے کے کاپی حاصل کرلی ۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔
برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔
واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News