Advertisement
Advertisement
Advertisement

پروفیشنل کرکٹرز ٹی 10 فارمیٹ کو گلے نہ لگائیں، ایان چیپل

Now Reading:

پروفیشنل کرکٹرز ٹی 10 فارمیٹ کو گلے نہ لگائیں، ایان چیپل

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ایان چیپل کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کو ٹی 10 فارمیٹ کو قبول نہیں کرنا چاہیے.

ایان چیپل نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ پر اپنے ایک کالم میں لکھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ جنٹلمین کھیل کے مستقبل کے بارے میں بحث ضروری ہے اور اب اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ عالمی سطح پر کتنے فارمیٹس کھیل کے لیے موزوں ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول اور ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے بحث شروع ہو چکی ہے۔

چیپل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگز کے سیلاب نے اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے جہاں انہیں پرکشش معاوضے دیئے جاتے ہیں۔

Advertisement

عالمی کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی کرکٹ کے فارمیٹس خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ کی بقاء پر اپنی اپنی رائے پیش کی ہیں، وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے ہی سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز فی سائیڈ میچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عثمان خواجہ نے بھی اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔

ایان چیپل نے اپنے کالم میں لکھا کہ کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑی قومی ڈیوٹی کے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز خاص طور پر آئی پی ایل میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں

چیپل نے انکشاف کیا کہ ون ڈے کرکٹ کے بطن سے جنم لینے والی ٹی ٹوئنٹی کے بعد خبردار کیا تھا کہ اس کی مقبولیت میں ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب شائقین کو یہ فارمیٹ بھی بور لگے گا۔

انہوں نے لکھا کہ جب شائقین کی دلچسپی ٹی ٹوئنٹی میں اپنے آخری نہج پر پہنچ جائے گی تو پھر کیا ہو گا، کیا ٹی 10 کھیلی جائے گی؟

Advertisement

چیپل نے لکھا کہ حالانکہ کرکٹ پہلے ہی ٹی 10 کی طرف نہایت تیزی سے جا رہی ہے اور یہ تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ تفریحی مقاصد کے لیے ٹی 10 کو زیادہ سے زیادہ اپنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر