
پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اپنے بمپر ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا۔
🗓️ 𝐒𝐚𝐯𝐞 𝐭𝐡𝐞 𝐝𝐚𝐭𝐞𝐬
📢 Great news for fans as Pakistan are set to host England after 17 years! 📢
AdvertisementRead more: https://t.co/iyz8N2ZEMu#PAKvENG pic.twitter.com/WX0RkoOwWx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 2, 2022
17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلی گی ۔
سیریز کے ابتدائی 4 میچز 20 ستمبر، 22 ستمبر ، 23 ستمبر اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ آخری 3 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان اپنے بمپر ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا
مزید پڑھیے: https://t.co/0mytLzwnC4#PAKvENG pic.twitter.com/jqtWj1AMpk
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 2, 2022
خیال رہے کہ سات ٹی ٹوئنٹی میچز انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے کا حصہ ہوں گے اور انگلینڈ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد دوسرے مرحلے میں دسمبر میں تین ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News