Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ معظمہ، خانہء کعبہ کے اطراف حفاظتی رکاوٹ ہٹا دی گئی

Now Reading:

مکہ معظمہ، خانہء کعبہ کے اطراف حفاظتی رکاوٹ ہٹا دی گئی

حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ خانہء کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

حرمین الشریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے زائرین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ خانہء کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدبیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ،ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ خانہء کعبہ کے اطراف رکاوٹوں کی وجہ سے زائرین حجر اسود کو بوسہ دینے، ملتزم پر دعائیں مانگنے اور حطیم میں نماز ادا کرنے سے محروم تھے۔ رکاوٹیں قائم کرنے سے قبل زائرین حطیم میں نماز بھی ادا کرتے تھے، ملتزم پر جا کر دعائیں بھی مانگتے تھے اور حجر اسود کو بوسہ دینے کی سنت بھی ادا کر پاتے تھے۔

Advertisement

خانہء کعبہ کا وہ حصہ جو دروازے اور حجر اسود کے درمیان واقع ہے اسے ملتزم کہا جاتا ہے اور اس سے چمٹ کر دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ ملتزم خانہء کعبہ کا وہ مقام ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ حرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مسجد الحرام میں تمام ذمے دار اداروں کو ہوشیار کر دیا ہے۔ حرمین الشریفین انتظامیہ اعلیٰ قیادت کی خواہشات کے عین مطابق عمرہ زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہے۔

انتظامی سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے حرمین الشریفین سے غیر معمولی عقیدت اور ان سے متعلق امور میں خصوصی دلچسپی لینے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر