Advertisement
Advertisement
Advertisement

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کامقدمہ، پولیس کی عدالت میں رپورٹ پیش 

Now Reading:

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کامقدمہ، پولیس کی عدالت میں رپورٹ پیش 

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم شبیراور ظہیر کے فون کا سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ والے روز ملزمان کی کراچی میں موجودگی پائی گئی ہے۔ جس کا اعتراف ملزم شبیر نے دوران انٹروگیشن کیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق مغویہ کا ظہیر احمد سے نکاح ہوا ہے کسی عدالت نے ابھی نکاح کوغیرقانونی قرارنہیں دیا۔ مغویہ کے میڈیکل کے لیے عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا لہاذا زیادتی کی دفعہ 375 حذف کی جاتی ہے۔ مغویہ نے سندھ ہائی کورٹ، لاہورہائی کورٹ میں پیش ہو کراپنا 164 کا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مغویہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے ظہیر کے ساتھ شادی کی ہے۔ مقدمے سے کم عمر بچی کے اغوا کی دفعہ 364 اے بھی حذف کی جاتی ہے۔ گرفتارشدہ ملزمان غلام اصغر، غلام مصطفیٰ ضمانت پر رہا ظہیر اور شبیر کے ساتھ مل کر مغویہ کو اغوا کیا۔

Advertisement

عدالت میں پیش رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملزمان نے مغویہ کو بہلا پھسلا کر کراچی سے اغوا کرکے لے گئے۔ مغویہ کو لاہور لے جا کرعمر18 سال بتا کروالدین کو بغیر بتائے بغیر مرضی اپنے وکیل کے ذریعے نکاح کیا۔ عدم گرفتارملزمان نور بی بی، منیرحسین، محمد وسیم اور رائے خرم نے کیس میں سہولت کاری کی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عدم گرفتارملزمان آصف، مقبول نذیر، انیس سمیت 27 ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔ ملزمان غلام اصغر، غلام مصطفی، ظہیراورشبیر کے خلاف کم عمر کے اغوا، انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ اور سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

رپورٹ میں مذید کہا گیا کہ کیس میں تین ملزمان مسمات نور منیر، منیرحسین اور محمد وسیم مفرورہیں۔ کیس میں 27 ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے ان کے نام کالم 2 میں رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر