انٹر بینک میں ڈالر کا یوٹن، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 09 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر09 روپے58 پیسےسستا ہونے کے بعد ایک ڈالر 228 روپے 80 پیسےپر بند ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 238روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/KyRSLkDLEy pic.twitter.com/5NrcLUqkT2
— SBP (@StateBank_Pak) August 3, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 226 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن ملک بوستان نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جلد ہی پاکستان کے لیے قسط جاری کرے گا جس کی وجہ سے جمعہ کے روز سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے خبردار کیا ہے کہ ڈالرروک کر بیٹھنے والوں کو آنے والے دنوں میں نقصان ہوگا۔ ملک بوستان نے عوام کو ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News