ویوو اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک ابھرتا ہوا برانڈ ہے جواب تک بہترین فیچر سے لیس کئی اسمارٹ فونز متعارف کرا چکا ہے تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق ویوو اب وی 25 سیریز کو جلد ہی لانچ کرنے ارادہ رکھتا ہے.
ویووکی جانب سے وی 25 5 جی کو اگست میں جبکہ ویوو وی 25 پرو5 جی کو ستمبرمیں متعارف کیا جائے گا۔
ان دونوں ڈیوائسز میں جہاں تک اسکرین کا سوال ہے تو یہ فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہموار امولیڈ ڈسپلے میں پیش کی جائیں گی جس میں ٹیئرنوچ بھی دستیاب ہے۔

جبکہ ویوو وی 25 5 جی میں طاقت ور ڈیمنسٹی 900 کا چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔
ویوووی 25 5 جی کے بارے کہا جارہا ہے کہ یہ2 ویریئنٹ میں پیش کیا جائے گا یعنی 8 جی بی ریم اور 128 اور256 جی بی ریم کی اسٹوریج دستیاب ہوگی تاہم بیٹری کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
جہاں تک بات ہے ویوو وی 25 پرو5 جی کی تو اس کا ڈسپلے خمیدہ کناروں کے ساتھ امولیڈ ہوگا جس کے درمیان میں پنچ ہول ڈیزائن ہے اور فل ایچ ڈی پلس ریزلوشن سے لیس ہے۔
اس میں بھی ڈیمنسٹی 1300 چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔
یہ بھی 8 جی بی ریم کے ساتھ 2 ویریئنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم اور فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
