Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو کیا مشورہ دیا؟

Now Reading:

عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو کیا مشورہ دیا؟

بالی وڈ کی ہردل عزیز اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی وڈ کے کنگ خان کو مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان کو باکس آفس ناکامیوں پر کیا مشورہ دیں گی؟

عالیہ سے کیے جانے والے سوال پر اداکارہ عالیہ نے دلچسپ جواب دیا کہ شاہ رخ خان جادو بھی ہیں اور جادوگر بھی، میں اس لیے انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گی، اگر کنگ خان مجھے کوئی مشورہ دیں گے تو خوشی سے قبول کروں گی، خاص طور پر یہ کہ وہ جادوگر کیسے بنے؟

عالیہ بھٹ، شفالی شاہ اور وجے ورما کے مرکزی کردار پر مشتمل فلم ڈارلنگز نیٹ فلیکس پر 5 اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے ہی شوہر کو اغوا کرلیتی ہے۔

Advertisement

جلد ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ نے بتایا کہ شاہ رخ خان عام طور پر فلم مل کر پروڈیوس نہیں کرتے ہیں لیکن انہوں نے ڈارلنگز کے لیے مجھے فوری رضامندی دے دی۔

شاہ رخ نے فون پر مجھ سے کہا کہ میں عام طور پر فلم کو پرڈیوس نہیں کرتا ہوں لیکن تمہارے ساتھ کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب انجوائے کیا، شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم دیکھی اور ڈارلنگز انداز میں فلم کرنے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ  شاہ رخ اور عالیہ بھٹ نے 2016ء میں فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں کام کیا تھا اور اب وہ دونوں فلم ’ڈارلنگز‘ مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر