Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہی کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

دہی کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
دہی

دنیا بھر کے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانا لازمی ہے، لیکن کیوں؟ آئیے جا نتے ہیں۔

دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، کیلشیم  سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہیں۔

دہی آنتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے

دہی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید

Advertisement

دہی ایک کم کیلوری والی غذا کے طور پر جانا جاتا ہے ماہرین کے مطابق اس کا استعمال 61 فی صد تک جسم کی فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پیٹ کی اس ضدی چربی کو بھی پگھلانے کا باعث بنتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔

ڈائٹنگ کے باوجود جسم کو صحت مند رکھتا ہے

عام طور پر ڈائٹنگ کرنے والے افراد جسمانی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اس کا بنیادی سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ جس غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ وزن تو کم کر دیتی ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ ہڈيوں اور پٹھوں کو بھی کمزور کرنے کا سبب بن جاتی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں دہی کیلشیم سے بھر پور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی تیاری میں دودھ کا استعمال ہوتا ہے جو ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

پروبائوٹک اجزا کا حامل

Advertisement

دہی کے اندر پرو بائيوٹک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ہاضمے کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے اور نظام انہضام کو ایسے فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو کہ ہاضمے کے لیے مفید ہوتا ہے۔

جس کی وجہ سے غذا اچھی طرح ہضم ہوتی ہے اور جسم کے تمام حصوں تک توانائي پہنچانے کا سبب بنتی ہے جس سے وزن میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور

دہی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ پیٹ کو کافی دیر تک پر شکمی کا تاثر دیتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال کے سبب زیادہ دیر تک بھوک محسوس نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیلشیم سے بھرپور

دہی میں کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق سو گرام دہی میں اسی ملی گرام تک کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ جسم میں سے فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

Advertisement

کیلشیم جسم کے میٹابولزم کو تیز کر کے فاضل چکنائی کو پگھلانے کا سبب بنتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق فاضل کیلشیم کا استعمال پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے دہی کو کیسے کھانا چاہیے

دہی کو کسی بھی طرح اور کسی بھی وقت کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔

اس کو صبح ، دوپہر شام ہر وقت کھایا جا سکتا ہے- اس کو کھانے کے لیے اس کے اندر سلاد شامل کر کے بھی اس کو کھایا جا سکتا ہے۔

اس کی چٹنی بنا کر اس کو چکن وغیرہ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے جب کہ اس کے علاوہ اس میں دلیہ شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے یہ ہر صورت میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر