Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ کی خبروں کی تردید عالیہ بھٹ نے کردی

Now Reading:

فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ کی خبروں کی تردید عالیہ بھٹ نے کردی

بالی وڈ اداکار فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘کی خبروں کی تردید عالیہ بھٹ نے کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ ایک انٹرویو میں اس حوالے سے عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا تو جواب میں اداکارہ نے فلم کی منسوخی کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’یہ فلم بن رہی ہے، ہم اگلے سال تک اسے مکمل کرلیں گے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہا کہ’ ظاہر ہے کہ میرے حاملہ ہونے کی وجہ سے رواں سال یہ فلم مکمل نہیں ہوسکتی لیکن ہم نے اس فلم کو منسوخ نہیں کیا ہے بلکہ اس فلم پر کام جاری ہے اور ہم سب اس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہمیں اس فلم کے ریلیز ہونے کا بہت بے صبری سے انتظار ہے اور یہ کافی اچھی فلم ثابت ہونے والی ہے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ فرحان اختر نے فلم ’جی لے زرا‘ کو بنائے جانے کا اعلان 2021 میں کیا تھا۔

اس فلم میں بالی ووڈ کی تین بڑی اداکارائیں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

فلم ’جی لے زرا‘کی کہانی زویا اختر اور ریما کاگتی نے لکھی ہے‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر