Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجی اسپتال کیس : وکیل کا اپنے مؤکل کو ہرجانے کا نوٹس

Now Reading:

نجی اسپتال کیس : وکیل کا اپنے مؤکل کو ہرجانے کا نوٹس

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں مبینہ غلط انجکشن سے جاں بحق ہونے والی شیر خوار نشوا کے والد کو انکے اپنے ہی وکیل منیر احمد نے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

 نشوا کے والد کے وکیل منیر احمد کا کہنا ہے کہ قیصر علی نے ہسپتال کی انتظامیہ سے عدالت کے باہر معاہدہ کرکے پورے معاشرے کو مایوس کیا اور قیصر علی نے ملزمان کو رہائی دلانے کے لئے نجی اسپتال انتظامیہ کا ساتھ دیا۔

منیر احمد نے کہا کہ قیصر علی نے جب کوئی خفیہ ڈیل نہیں کی تو بات چیت کو خفیہ کیوں رکھا گیا جبکہ نشواء کے والد کی جانب سے نجی اسپتال انتظامیہ سے ملاقاتوں اور بات چیت کو وکلاء سے خفیہ رکھا گیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ قیصر احمد کے زور دینے پر ہی پولیس نے قتل کی دفعات درج کی تھیں اور قتل کی دفعات ختم کرانے کے لئے نشوہ کے والد کی جانب سے وکلاء پر دباو ڈالا گیاتھا۔

نشواء کیس کے وکیل منیر احمد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیصر علی نے پوری پاکستانی قوم کے جذبات سے کھلواڑ کیا، نجی اسپتال کو موت بیچنے کا لائسنس قیصر علی مدد سے دوبارہ جاری ہوگیا اور اب آئندہ کوئی نشوہ جیسے کیس میں حمایت کے لئے باہر نہیں نکلے گا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق قیصر علی نے تفتیش میں پولیس سے تعاون نہ کرکے کیس کو خراب کیا جبکہ نشوہ کے والد کیس کی اہم سماعتوں میں حاضر نہیں ہوتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر