Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز؛ پہلوان انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں آج اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز؛ پہلوان انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں آج اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے
کامن ویلتھ گیمز؛ پہلوان انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں آج اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

کامن ویلتھ گیمز؛ پہلوان انعام بٹ بیچ ریسلنگ میں آج اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ آج بیچ ریسلنگ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں 86 کلو گرام کی کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انعام بٹ کی کامیابی کے لیے ان کے والدین بھی خصوصی دعائیں کررہے ہیں۔

قومی ہیرو کی جیت کے لیے ان کے گھر میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ انعام بٹ کے والد بیٹے کی جیت کے لیے اللہ کے حضور دعا کرتے آبدیدہ ہوگئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ فائنل مقابلے کی دوڑ سے باہر

انعام بٹ کے والدین اپنے بیٹے کی جیت کے لیے انتہائی پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ پہلوان انعام بٹ 2010 اور 2018 میں بھی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

انعام بٹ اپنے کیریئر کے دوران اب تک پاکستان کے لیے 16 انٹرنیشنل میڈل جیت چکے ہیں جبکہ ایشین بیچ گیمز اور ایشین اولمپک کوالیفائی میں انعام بٹ نے ایک گولڈ اور 2 براؤنز میڈل حاصل کیے تھے۔

Advertisement

ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی انعام بٹ پاکستان کے لیے 5 گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جبکہ وہ رستم پاکستان اور شیرِ پاکستان کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر