Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد کو سدا جواں رکھنے کے لئے اس بیج کے تیل سے مساج کریں

Now Reading:

جلد کو سدا جواں رکھنے کے لئے اس بیج کے تیل سے مساج کریں

قدرت کے کارخانے میں کوئی شے بھی بے مصرف نہیں پھل جتنے صحت بخش ہیں ان کے بیج بھی اتنے ہی فائدہ مند ہیں۔ ان ہی میں انگور کے بیج بھی شامل ہیں۔ انگور کے بیجوں کے تیل کو دنیا بھر میں عام کوکنگ آئل کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ زیتون اور دوسرے بیجوں سے حاصل ہونے والے تیل جتنی ہی افادیت رکھتا ہے۔ اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ جیسی خصوصیات پائی جاتی ہے۔

یہ تیل جسم کی اندرونی سوزش کو کم کرنے اور انسولین کی مزاحمت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن ای ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ کے خواص رکھتا ہے جو جسم میں خلیات کو فری ریڈیکل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جو امراض قلب کا سبب  بنتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بلڈ کلوٹس بننے سے بھی بچاتا ہے۔

انگور کے تیل کو مختلف پکوانوں کی تیاری کے لئے تو استعمال کیا جاتا ہی ہے لیکن اس کی اصل افادیت جلد کی تروتازگی اور جواں رکھنے میں ہے۔

یہ تیل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر ایکنی سے نہ صرف تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے داغ کو صاف کرنے میں بھی اپنی مثال نہیں رکھتا۔

Advertisement

یہ جلد کو نرم بناکر اس کی لچک میں اضافہ کرتا ہے۔ جلد کو ایک ٹون میں لے آتا ہے یہی وجہ ہے کہ چہرے کے مساج میں سب سے زیادہ اسی تیل کو استعمال کیا جاتا ہے اس کا باقائدہ استعمال بڑھتی عمر کے اثرات یعنی جھریوں کو دور کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

انگور کے بیجوں کا تیل سورج کی مضر شعاعوں سے کسی سن اسکرین کی طرح تحفظ فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی کھلے مسامات جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

بالوں میں اس کا تیل کا مساج خشکی اور سکری کا خاتمہ کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انگور کے بیجوں سے کشید کیا گیا تیل بہت سے اسکن پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر