Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، فردوس عاشق اعوان
16 نکاتی ایجنڈے

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کا موٹر ویز پر معذور افراد سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ گمشدہ بچوں کی برآمدگی کے لیے  میرا بچہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا اور ایجنڈے میں شامل 16 میں سے 15 نکات کی منظوری دی گئی، عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا،  عوام کے فلاحی اقدامات کے 41 پروگرامز پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کےتحفظات پربھی بات کی گئی، اتحادی اس حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، یہ ایک اتحادی حکومت ہے پاکستان اور عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر آگے چلیں گے، ایم کیو ایم نے کابینہ سے علیحدگی اختیار کی ہے حکومت سے الگ نہیں ہوئے، منایا اس کو جاتا ہے جو روٹھا ہو جو روٹھا نا ہو اس کو منایا نہیں جاتا۔

Advertisement

عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پلیٹ لیٹس کی صورتحال کیا ہے، فردوس عاشق اعوان

اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیرغور نہیں آیا، کابینہ نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا، حکومت پاکستان کے نظام کے ساتھ لگی دیمک کو صاف کرنے جارہی ہے، 30 سال سے مسائل کی جانب توجہ نہیں دی گئی مختلف سرکاری اداروں میں بھرتی اورترقی کے قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا، متعلقہ ادارے بجٹ لے رہے ہیں لیکن اداروں میں بھرتیاں نہیں کر رہے۔

معاون خصوصی کے مطابق مختلف وزارتوں میں 30 سال سے زیر التواء تادیبی کاروائیاں، سینارٹی اور ڈسپلنری ایکشن نہیں ہوئیں، ایک لاکھ 6 ہزار343 کیسز زیر التواء ہیں، سینارٹی کے 20 ہزار585، پروموشن کے 7 ہزار 902 کیسز زیر التواء ہیں، سرکاری محکموں میں لوگ نوکریوں کے لیے ترس رہے ہیں، ایک لاکھ 29 ہزار 301 آسامیاں خالی پڑی ہیں جن کا بجٹ مل رہا ہے مگر لوگ بھرتی نہیں کیے گئے، وزیراعظم پاکستان نے سختی سے نوٹس لیا، کابینہ کے سامنے پہلی بار بیوروکریٹس کی کوتاہیاں سامنے لائی گئیں، تمام وزارتوں کی غفلت سامنے آئی ہیں، تمام انکوائریوں کو تین ماہ میں مکمل کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، خالی آسامیوں کو چار ماہ میں پْر کیا جائے گا۔

فردوس عاشق نے بتایا کہ  کابینہ نے موٹرویز پرمعذورافراد سےمتعلق اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا، موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق معلومات کیلئےایپ متعارف کرائی جائےگی، صحت کارڈکوپنجاب کےسات شہروں میں تقسیم کیا جاچکاہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کےچیف ایگزیکٹوکےتقرر کامعاملہ موخرکیاگیا، اوورسیزپاکستانیوں کےلیےموبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے، موسمیاتی تغیرات سےمتعلق ایپ متعارف کرائی جائےگی، گمشدہ بچوں کی برآمدگی کےلیے’’میرابچہ‘‘ایپ متعارف کرانےکافیصلہ کیاہے، کابینہ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی،فردوس عاشق اعوا  جمعہ کادن نادرامیں خواتین کےلیےمختص کیاگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر