Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق  ہائیکورٹ کا مکمل تحریری حکم

Now Reading:

راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق  ہائیکورٹ کا مکمل تحریری حکم
راجہ ریاض

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو ہٹانے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر کی جانب سے چار اگست کی سماعت کا دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا۔

دوران سماعت درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق، صائمہ ریاض اور آمنہ لیاقت پیش ہوئے جبکہ عدالتی نوٹس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصاراحمد، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مس زارش فاطمہ پیش ہوئی۔

ہائیکورٹ کا مکمل تحریری حکم پڑھئے

پیراگراف نمبر ایک

Advertisement

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے فاضل وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل مدعی مقدمہ مطمئن ہونگے اگر عدالت فریق نمبر تین (اسپیکر قومی اسمبلی ) کو ہدایت جاری کرے کہ وہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کیخلاف درخواست کا فیصلہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس آئینی درخواست میں اضافی گراؤنڈز بھی اٹھائے گئے ہیں اس لئے عدالت ان کو بھی درخواست کا حصہ تصور کرے۔

پیراگراف نمبر دو

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ جب  درخواست گزار سے سوال کیا گیا کہ کیا اسپیکر قومی اسمبلی (فریق نمبر تین) اس شخص کی درخواست سننے کے پابند ہیں جو قومی اسمبلی کا رکن نہیں ہے تو درخواست گزارکے وکیل نے سپریم کورٹ کی طرف سے اظہر صدیق بنام وفاق پاکستان کیس میں دیئے گئے فیصلے کی نظیر پیش کی اور کہا کہ سپریم کورٹ نے اسی طرح  کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ دیا تھا۔

پیراگراف نمبر تین

عدالت نے لکھا ہے کہ دفتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس پٹیشن کی ایک مصدقہ کاپی اس کے تمام منسلکہ جات کے ہمراہ فریق نمبر تین اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان کو بھجوائی جائے تاکہ وہ اس کو درخواست گزار کی طرف سے دائر ریپریزنٹیشن کے طور پر ٹریٹ کریں اور اس کا فیصلہ قانون، قواعد اور پالیسی کی روشنی میں میرٹ پر کریں۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ  راجا ریاض کے خلاف درخواست میں دیئے گئے تمام گراونڈز کا جائزہ لے کر ترجیحی بنیادوں پر عدالت کا یہ فیصلہ موصول ہونے کے بعد تیس دن میں فیصلہ کریں۔ عدالت نے لکھا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی فیصلہ کرینگے کہ وہ اس درخواست کے فیصلے کیلئے درخواست گزار کو سماعت کا موقع دیانا ہے یا نہیں۔ فاضل ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی متعلقہ حکام کو اس حکم سے آگاہ کریں گے تاکہ اس پر عملدرآمد کیا جاسکے۔

پیراگراف نمبر چار

Advertisement

ان مندرجہ بالا ابزرویشنزکے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر