Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلیئر ہو گئی ہے۔

’پی ٹی آئی نے 8 سال میں 11 دفعہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکایا‘

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے، یہ آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں، 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کررہے ہیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا۔

Advertisement

رانا ثناءاللہ کا خوف عمران خان کو تھا‘

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا، رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے، فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

 فنڈنگ کیس کے فیصلے بعد قانون کے مطابق عمل درآمد ہورہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہورہا ہے، 8 سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کے جھوٹ اور فراڈ کا تماشہ ختم ہوچکا ہے۔

رانا صاحب اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں، فواد چوہدری

Advertisement

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رانا صاحب آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی عمران خان پر تنقید

چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان اپنی چوری سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی اسٹنٹ کے طور پر جلسے کر  رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی اسٹنٹ ہو گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے ساتھ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات میں جو تعاون نہیں کرے گا اس کو گرفتار کریں گے، ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ 9 سیٹوں کے ضمنی الیکشن پی ٹی آئی ہارے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر