Advertisement
Advertisement
Advertisement

معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ

Now Reading:

معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ
معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ

معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے خبردار کیا ہے کہ دوسرے کھلاڑی بھی بین اسٹوکس کی طرح ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ سکتے ہیں اور اگر کھیل کے مصروف کیلنڈر کو تبدیل نہیں کیا گیا تو یہ فارمیٹ مکمل طور پر ختم ہوسکتا ہے۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے گذشتہ ماہ 31 سال کی عمر میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مصروف ترین شیڈول کا بھی حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہر سال ایک عالمی ایونٹ کے انعقاد نے کھلاڑیوں کی مصروفیت کو بھی بڑھادیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شکست پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، معین علی

انگلش کرکٹر معین علی جو دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی قیادت کررہے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں اس وقت یہ پائیدار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ کرنا ہوگا کیونکہ 50 اوورز کا فارمیٹ چند سالوں میں ختم ہوتا نظر آرہا ہے، یہ لمبا اور بورنگ فارمیٹ ہے اور اس وقت اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

معین علی کہتے ہیں گذشتہ سال کچھ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑدی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں سب سے بہتر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا مجھے فکر ہے کہ کھلاڑی زیادہ ٹورنامنٹس ہونے کی وجہ سے ریٹائر ہورہے ہیں اور آپ کو جلد ہی شیڈول کی وجہ سے مزید کھلاڑی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے دکھائی دیں گے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے دیگر کھلاڑی جوس بٹلر اور جوروٹ نے بھی شیڈول پر خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارتی اسپنر نے بھی سوال اُٹھایا کہ بے تحاشا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ون ڈے کرکٹ کا مستقبل کیا رہ جائے گا۔ ون ڈے کرکٹ غیر متعلق ہوتی جا رہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ آئی سی سی نے رواں ہفتے بڑھتی ہوئی تنقید کے باوجود تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلار ڈائس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑی اب بھی ورلڈکپ اور آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر