Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان

Now Reading:

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان
پنجاب حکومت

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے جاری بیان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رپورٹس پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان نے پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کر دی ہیں۔

 سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا اپنے بیان میں  کہنا  تھا  کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے  او اگر سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے، ڈاکٹر عدنان

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت میں بہتری تک ان کے لندن میں قیام میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے جبکہ  ان کے پلیٹ لیٹس کے علاج کے لیے لیپ نوڈ بائیوپسی اور  دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات جاری کھنے کا بھی کہا گیا ہیں۔

واضح رہے  اس سے قبل بھی  وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا  تھا کہ  نواز شریف کی صحت ابھی تک تشویش ناک ہے، انکی  طبعیت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے اور انکا علاج کب تک چلے وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا  تھا  کہ پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کے لئے ادوایات دی جا رہی ہیں جبکہ نواز شریف کی موجودہ میڈیکل صورتحال کی وجہ میں ایک بڑی وجہ ان کے ساتھ ڈیڑھ سال تک جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
گندم کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو ضرور جاؤں گا، سابق نگران وزیراعظم
ٹک ٹاک بنانے کے شوقین منچلوں نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا
نگران حکومت سے گندم امپورٹ کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خورشید شاہ
اسلام آباد ہائی کورٹ سے پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر