
بالی ووڈ سپر اسٹارہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی ہیں؟ اس حوالے سے جوڑے کا موقف سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار سوزین کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی بھڑک اٹھے۔
انہوں نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سوزین سے کب شادی کریں گے کب نہیں یہ ان کا نجی معاملہ ہے، ”میں اور سوزین شادی کررہے ہیں مجھے سمجھ میں نہیںآتی” کہ یہ خبر کس نے اڑائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرا اور سوزین کا ذاتی فیصلہ ہے جب ہم شادی کریں گے سب کو بتا دیں گے۔
ارسلان گونی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسا فیصلہ کرنے کی ایک ہی وجہ ہے کیونکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے ۔
رواں سال بھارتی فیشن ڈیزائنراور ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی تھی ،جس میں انہوں نے اپنی محبت کے متعلق بتایا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوزین خان نے اپنے پوسٹ میں اداکار ارسلان گونی سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
سوزین نے اپنے پوسٹ میں ارسلان گونی کے لئے لکھا کہ ’تم میری زندگی کا سب سے بہترین اور خوبصورت حصہ ثابت ہوئے ہو اور میری دعا ہے کہ تمہیں وہ سب ملیے جس کے تم حقدار ہو‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوزین خان کے پوسٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ارسلان گونی نے بھی ایک پوسٹ جاری کی۔
ارسلان نے اپنے پوسٹ میں سوزین خان کو اپنی زندگی کی ’محبت‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’سوزین تم بہت اچھے دل کی مالکن ہو اور میں بہت خوش نصیب ہو جو تم میری زندگی میں آئی ہو‘۔
خیال رہے کہ اداکار ہریتک روشن اور سوزین خان کے درمیان علیحدگی شادی کے 14 سال بعد 2014 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News