ضمنی انتخابات کے حوالےسے خط
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا آرڈر معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس بھی معطل کیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو اختیارات سے تجاوز اور غلط قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر کارروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کے فنڈز کی اسکروٹنی کا حکم دے چکی ہے۔
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول چیلنج
دوسری جانب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول چیلنج کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
