
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تحریک انصاف اور فوج کو لڑوانے کی سازش کررہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اب انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے ، سیاستدانوں اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ریاستی دہشت گردی کررہا ہے ،1987 کا کیس مجھ پر 2022 میں بنایا گیا ہے جبکہ ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو اپنی صفائی کا پورا موقع ملنا چاہئے جبکہ آصف زرداری نے بھی ماضی میں فوج کے خلاف بیانات دئیے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت تحریک انصاف اور فوج کو لڑوانے کی سازش کررہی ہے لیکن ان کی سازش ناکام ہوگی ہم ایک مضبوط فوج کے حامی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جو کررہی ہے وہ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News