
بالی وڈ اداکار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف بنارس میں احتجاج کیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف یوپی کے شہر ورانسی میں سنتان رکشک سینا کے ارکان نے احتجاج کیا۔
ورانسی میں سنتان رکشک سینا کے ارکان کا کہنا تھا کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ خود کو بھارت میں محفوظ نہیں سمجھتے تو پھر ان کی مووی بھی بھارت سے باہر ریلیز ہونا چاہیے۔
سنتان رکشک سینا کے صدر چندرا پرکاش کا کہنا تھا کہ عامر خان کی آخری فلم پی کے دیکھ کر یہ بات واضح ہوئی کہ عامر خان نے اس میں ہندو دیوتاؤ کا مذاق اڑایا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فلم کو نہ دیکھیں اور اپنا وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچائیں۔
واضح رہے کہ صدر چندرا پرکاش نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News