Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری قابل مذمت ہے، عمران خان

Now Reading:

شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری قابل مذمت ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا تو اس کی منصفانہ سماعت کی جائے لیکن صرف بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت کو بچانے کے لیے آئین اور تمام قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ان سارے اقدام کے ذریعے عوام  میں خوف کی  لہر پیدا کرنا چاہتی ہے، عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

زلفی بخاری:

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا دماغ خراب ہوچکا ہے، وہ شہبازگل کو تشدد کا نشانہ بناکر عمران خان کے خلاف بیان دلوانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کل رات سے ایک غریب عورت کو اس کی بچی سمیت جیل میں رکھا ہوا ہے، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا کیونکہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر