Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کی نیا نیب قانون لانے کیلئے حکومت کو تین ماہ کی مہلت

Now Reading:

سپریم کورٹ کی نیا نیب قانون لانے کیلئے حکومت کو تین ماہ کی مہلت
نیا نیب قانون

سپریم کورٹ نے نیا نیب قانون لانے کیلئے حکومت کو تین ماہ کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد اور  جسٹس اعجازالاحسن نے نیا نیب قانون کی شق 25 اے کے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے توقع کرتے ہیں کہ حکام نیب قانون سے متعلق مسئلے کو حل کرلیں گے اور مناسب قانون پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نیب قانون میں ترمیم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں نیب ترمیم کا ایک بل بھی پارلیمنٹ میں موجود ہے۔

نیب آرڈیننس میں ترمیم مشکل فیصلہ تھا، وزیراعظم

Advertisement

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں میرا نیب آرڈیننس سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل موجود ہے جس کے مطابق نیب کے آرڈیننس 25 اے کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا۔ بل سینیٹ کمیٹی سے منظوری کے بعد معاملہ ایوان میں جائے گا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت معاملہ نمٹانے لگی ہی لیکن اگر آپ نے بحث کرنی ہے تو نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے کو آئین سے متصادم ثابت کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب کو پلی بارگین سے روک چکی ہے اور جب تک پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کر لیتی یہ اختیار استعمال نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی رقم واپس کرنے والوں کو نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا نیب کا قانون ہے کہ پہلے انکوائری ہوگی پھر تحقیقات، 200 گواہ بنیں گے، اس طرح تو ملزم کے خلاف زندگی بھر کیس ختم نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم پارلیمنٹ کا کام ہے، حکومت نیب قانون کے معاملے کو زیادہ طول نہ دے، اگر عدالت نے کسی دفع کو غیر آئینی قرار دے دیا تو یہ قانون فارغ ہوجائے گا، کیا حکومت چاہتی ہے کہ ہم اسے فارغ کر دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے نیب آرڈیننس لا کر نیب کے پر کاٹ دیئے ہیں۔ تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر