
وادی نیلم، گلگت، بلوچستان میں برفباری، متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں برفباری اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کے بعدمتاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فوج، این ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے کئی افراد تاحال گھروں کو اب تک نہ پہنچ سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرکےذریعےامدادی سامان متاثرین تک پہنچانےکاعمل جاری ہے جبکہ متاثرین کوخیمے کمبل ، راشن ، ادویات اور تیار کھانا فراہم کیا گیا ہے۔
وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فوجی جوانوں ایف ڈبلیو او،سول انتظامیہ مشترکہ اقدامات کر رہی ہے اور قراقرم ہائی وے، جگلوٹ، اسکردو شاہراہ مختلف مقامات سے کھول دی گئی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ۔ 2000 ٹینٹس ۔ 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیاء ہیلی کاپٹر کی مدد سے پہنچائی گئیں۔
دوسری جانب وادی نیلم کے علاقہ مکین دور دراز علاقوں میں کام کی غرض سے جانے کے باعث اب تک گھروں کو نہ پہنچ سکے، لوگ سخت سرد موسم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے امداد پہنچنے کے منتظر ہیں۔
ڈھکی چکناڑ میں 11 افراد کی لاشیں تا حال کھلے آسمان تلے موجود ہیں، عوام نے حکومت سے ٹینٹ دینے کے بجائے لوگوں کو انکے گھروں تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی لوگ تاحال محصور ہیں جہاں انہیں خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، چاغی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے نواحی علاقے بوگ میں پھنسے 150 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
آزاد کشمیر کے وادی نیلم برفباری تودے سے متاثرہ علاقے سے میں بائیس گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی صفیہ کوسی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا صفیہ کے دوبھائیوں سمیت گھر کے 8 افراد برفانی تودے تلے دب جانے جان بحق ہو چکے ہیں
خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل، خوراک پہنچادی گئی، اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹر فراہم کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News