Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی شروع کر دی

Now Reading:

ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی شروع کر دی
ناسا

ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ان ہی دو خاتون خلا بازوں نے اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی اور خلا ئی اسٹیشن کے پرزوں کی مرمت کی۔

یاد رہے کہ خواتین پر مشتمل خلائی چہل قدمی کا یہ دنیا کی تاریخ میں دوسرا واقعہ ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر اور کرسٹینا خلائی چہل قدمی کے مشن کا حصہ ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ ناسا کی دو خاتون خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں بیٹریوں کی تبدیلی کا کام کر رہی ہیں۔

خاتون خلا باز  کی چہل قدمی کے حوالے سے جسیکا میئر کا کہنا تھا کہ یہاں کا منظر بہت خوبصورت ہے۔

دلچسپ یہ کہ دونوں خواتین آدھے گھنٹے تک باہر رہیں۔

گزشتہ روز پہلے 40سالہ کرسٹینا کوچ نے خلا میں زیادہ دن رہنےکا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

40 سالہ کرسٹینا کوچ نے خلا میں زیادہ دن رہنےکا ریکارڈ قائم کرلیا

امریکہ سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019 کو 9 ماہ تک خلا میں رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

Advertisement

اس سےقبل خلا میں رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن نے قائم کیا تھا جو 288 دن تک خلا مین رہی تھی۔

کرسٹینا کوچ نے یہ اعزاز بھی حاصل کیا ہے کہ انہوں نے رواں برس عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی بھی کی تھی۔

Advertisement

کرسٹینا کوچ نے خلانورد جیسیکا میر کے ساتھ عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی۔

یاد رہے اس سے پہلے خلائی مشن اور ریکارڈ کے لیے خواتین کے ساتھ کسی مرد خالانورد کو بھی لازمی طور پر بھیجا جاتا تھا۔

کرسٹینا کوچ نے آنے والے سال 2020 میں بھی خلا میں رہنے کا بتایا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ 2020 کے آغاز سے خلا میں رہے گی اور فروری میں واپس زمین پر لوٹیں گی۔

خلا میں رہنے کا ریکارڈ پہلے نمبر پر اب کرسٹینا کوچ کے پاس ہے اہم پیگی وٹسن دوسرے نمبر پر ہے۔

58 سالہ پیگی وٹسن دیگر دو خلا بازوں کے ہمراہ پہلی بار 18 نومبر 2016 کو قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں اور 3 ستمبر 2017 کو وسطی قازقستان میں زمین پر اتری تھیں۔

واضح رہے کہ خلائی سائنس کی ویب سائٹ ’اسپیس‘ کے    کرسٹینا کوچ نے 28 دسمبر 2019 کو شام 6 بج کر 16 منٹ پر مسلسل خلا میں سب سے زیادہ رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

Advertisement

ا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر