Advertisement
Advertisement
Advertisement

’جشنِ آزادی‘ کی مناسبت سے شائستہ لودھی کا عوام کو مشورہ

Now Reading:

’جشنِ آزادی‘ کی مناسبت سے شائستہ لودھی کا عوام کو مشورہ

ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

فلم، ٹی وی اور موسیقی سے وابستہ کئی ستاروں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جشن آزادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی تصاویر شیئر کیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور مارننگ ہوسٹ اور شائستہ لودھی نے بھی ’جشنِ آزادی‘ کی مناسبت سے پاکستانی عوام کو مفید مشورہ دیا ہے۔

شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر اپنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سالگرہ اور دیگر خاص مواقع پر یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں ہمارے پیارے کیا تحفہ دیں گے۔ آپ نے 14 اگست کو پاکستان کو کیا دینے کا سوچا ہے؟ 14 اگست کے موقع پر ہم بڑی بڑی باتیں اور دعوے کرتے ہیں، اگر ہم بہت ہی چھوٹے چھوٹے کاموں اور زندگی گزارنے کے انداز میں تھوڑی سی تبدیلی کرلیں تو اس سے بڑی اچھی بات کوئی نہیں ہوگی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi)

شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر ہم اپنی گلی محلے میں پھرنے والے جانوروں کا خیال کرلیں، گاڑی میں بیٹھ کر باہر کچرا نہ پھینکیں، اگر ہم باہر پڑے کچرے کو سمیٹ لیں تو آپ کے بچے اور دوسرے لوگ بھی اس عادت کو اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پودے بھی لگانے چاہئیں، کراچی کے موسم کو دیکھیے، بلوچستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھیے، اس وقت ہمیں ماحول پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پودا نہیں لگاتے تو کم ازکم اپنے گھر اور محلوں میں لگے درختوں کو سوکھنے نہ دیں۔

Advertisement

شائسہ لودھی نے مزید کہاکہ اگر ہم 2، 3 یا 4 چیزیں تبدیل کرلیں تو بڑی تبدیلی بھی آجائے گی۔ چلیے چھوٹے چھوٹے کاموں سے شروع کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر