Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پاکستان کی بقا، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گے، شازیہ مری

Now Reading:

ہم پاکستان کی بقا، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گے، شازیہ مری
شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی بقا، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پرعوام کیلئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو میری طرف سے پاکستان کا 75 واں یوم آزادی مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ فخر کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمیں اس بات کی قدر بھی ہے کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور ہم اسکے شہری ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہماری ہر کوشش اور ہرقدم پاکستان کی بہتری، اور ترقی کیلئے ہوگا، تو آئی ہم اس دن کو عہد کریں کہ ہم پاکستان کی بقا، ترقی اور سالمیت کیلئے مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے اندر جو لوگ تقسیم اور نفرت کی بات کو پھیلا رہے ہیں ان کا بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کریں گے، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایک قوم بن کر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو یقینی بنائیں گے اور ہم محنت سے پاکستان کا لوہا پوری دنیا میں منوائے گے، پاکستان ذندہ باد۔

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے باوجود بھی ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر چھوٹی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر