Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت

Now Reading:

وزیر اعظم کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو توانائی، انفرا اسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.

 اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر 1 سے 2 ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اسکے علاوہ ان منصوبوں سے نہ صرف 45 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان کی بزنس انڈیکس میں بہتری آئے گی۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان منصوبوں پر سرمایہ کاری بورڈ، وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ خزانہ کو باہمی تعاون سے ایک جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدیت جاری کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے ساتھ ہی چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے وزکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے.

کمیٹی دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر