Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلاول

Now Reading:

عمران خان پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بلاول
بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ملیر لیاری ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات جیتنے کا ٹاسک پارٹی رہنماؤں کو دے دیا۔

پارٹی رہنماؤں اور وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی کروائی اور کہا کہ لیاری اور ملیر کی نشست پیپلز پارٹی جیتے گی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو واضح ہدایات جاری کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں  کھڑے پارٹی امیدواروں کو کھل کر سپورٹ کرنے کی ہدایت اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا پیغام بھی دیا۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو آپسی اختلاف ختم کرکے متحد ہوکر این اے 246 لیاری، این اے 237 ملیر سمیت بلدیاتی انتخابات جیتنے کا لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اجلاس میں شامل وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا نے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پارٹی رہنما متحد ہونگے تو عمران خان ہو یا کوئی بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مجھے اطلاعات ہیں کچھ ایم پی ایز، ایم این ایز اور پارٹی عہدیدار پارٹی کے امیدواروں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیے جانے کا واضح مسیج بھی دیا اور کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی مکمل عمل کرنا سب کا فرض ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر