بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘ بری طرح ناکم ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکشے کمار کی نئی فلم ’رکشا بندھن‘باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی۔
11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف 34 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔
یاد رہے کہ فلم کو تقریباً ایک ہفتے کی چھٹیوں کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔
اس فلم کی ناکمی کی ایک وجہ رکشا بندھن اور بھارت کا یوم آزادی کا تہوار ہو سکتا ہے کیونکہ ان مواقعوں پر بھارت میں سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ ’رکشا بندھن‘ میں اکشے کے مدمقابل بھومی پڈنیکر نے اداکاری کی ہے، فلم کی کہانی لالا کیدرناتھ (اکشے) کے گرد گھومتی ہے اور لالا کیدرناتھ کی زندگی کا واحد مقصد اپنی چار بہنوں کی اچھی گھروں میں شادیاں کروانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
