Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اکبرایس بابرکا پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ

Now Reading:

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اکبرایس بابرکا پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابرنے پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابرنے تحریکِ انصاف کی اپیل میں فریق بننے کے لیے درخواست دائرکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ پی ٹی آئی کی اپیل پر کل سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجربنچ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین ججز پر مشتمل ہے جن میں  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابرستارشامل ہیں۔

دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے لیے فنانشل ڈیپارٹمنٹ کے افسر نعمان کا ایف آئی اے نوٹس کے خلاف کیس پرسماعت ہوئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے علی گوہر جبکہ وفاق سے ارشد کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

علی گوہر ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت یا ایف آئی اے کو کسی کارروائی کا نہیں کہا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت نے انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی گئی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر