Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازگل پر عمران خان کے خلاف بیان دینےکیلئے تشددکیا جارہا ہے، بابراعوان

Now Reading:

شہبازگل پر عمران خان کے خلاف بیان دینےکیلئے تشددکیا جارہا ہے، بابراعوان
بابراعوان

بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازگل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کیلئے تشدد کیا جارہا ہے۔

بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل پر تشدد کیا گیا، ان پر تشدد کیخلاف درخواست دائر کردی ہے، کسی پر جرم قبول کرنے کیلئے دباؤنہیں ڈالا جاسکتا، قانون کے مطابق کسی پر بھی تشدد نہیں کیا جاسکتا۔

‘شہبازگل کے میڈیکل بورڈ پر اعتماد نہیں’

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز گل کے میڈیکل بورڈ پر اعتماد نہیں، ان کیلئے آزاد وخود مختار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

‘ہٹلر ٹو کے انچارج شہبازشریف ہیں’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوری نازی ازم ہے، ہٹلر ٹو کے انچارج شہبازشریف ہیں، نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف نے بھی مائنس ون ہونا ہے۔

‘عمران خان کو پھنسایا نہیں جاسکتا’

بابر اعوان نے کہا کہ شہبازگل سے اندازہ ہورہا ہے حکومت لوگوں کی آوازیں بندکررہی ہے، ملکی تاریخ میں ایسا بدترین ٹارچر کسی کے ساتھ نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پھنسایا نہیں جاسکتا، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا، شہباز گل پر عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے تشدد کیا جارہا ہے، کوشش کی جارہی ہے کسی طرح عمران خان کو پھنسایا جائے۔

شہباز گل پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو ابتدائی طبعی معائنہ کے بعد پمز کارڈیالوجی ایمبرجنسی سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جن پرائیویٹ رومز میں منتقل کیا گیا اس سے پہلے آصف علی زرداری اور نواز شریف بھی داخل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبعی معائنہ رپورٹ تیار کی جا رہی ہے، اگر شہباز گل کو ہسپتال میں داخل رکھنا ہوا تو ان پرائیویٹ رومز کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔

شہباز گل کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری پر طبعی معائنہ کے لئے پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری پمز ایمرجنسی میں تعینات کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر