Advertisement
Advertisement
Advertisement

کار کے ذریعے صرف 5 دن میں 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم

Now Reading:

کار کے ذریعے صرف 5 دن میں 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم

تین امریکی دوستوں نے صرف 5 دن میں کار کے ذریعے 50 امریکی ریاستوں میں سفر کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹن کے دو دوستوں پیٹرمک کونویل اور پاویل پاشا کروشیٹوف اور منی پولس کے عبد اللہ صلاح نے مل کر یہ سفر 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں طے کر کے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تینوں دوستوں نے ورمونٹ سے یہ سفر شروع کیا تھا، تینوں افراد تھامس کینن اور جسٹن مورس کا ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے جنہوں نے 5 روز 16 گھنٹوں اور 20 منٹ میں 50 امریکی ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔

تینوں افراد نے کار کے ذریعے اپنا سفر مکمل کیا جبکہ ہوائی اور الاسکا ہوائی جہاز میں گئے کیونکہ وہاں سڑک سے جانا ممکن نہ تھا لیکن دونوں نے ہی 5 دن، 13 گھنٹوں اور 10 منٹ میں اپنا سفر مکمل کیا ہے۔

پیٹرمک کونویل کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ الفاظ میں نہیں بتایا جاسکتا کیونکہ یہ بہت تھکا دینے والا سفر تھا اور راستے میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا، تاہم ہم نے طلوعِ آفتاب کے خوبصورت مناظر ضرور دیکھے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ تینوں دوستوں نے مسلسل تین ماہ تک اس طویل ترین سفر کی منصوبہ بندی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر