Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال

Now Reading:

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال
استعفیٰ

وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا گیا ہے  جبکہ خالد مقبول نے وزیراعظم سے استعفیٰ فوری قبول کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔

 خیال رہے کہ کراچی میں اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہو گی تو اس کا اچھا تاثر کراچی کے شہریوں پر ہو گا تاہم اب وزارت میں بیٹھنا بہت سارے سوالوں  کو جنم دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ

Advertisement

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی جمہوریت کےساتھ کھڑاہے تو حکومت کیساتھ بھی کھڑارہناچاہتاہے، حکومت سے امید اب بھی بہت ہے مگر یقین نہیں آرہا، ہم ہر ملاقات میں کئےگئےمعاہدےکی یاد دہانی کراتے رہے۔

پہلے تجربے کی کمی سمجھتے رہے اب سنجیدگی کی کمی نظرآرہی ہے، ملکی معیشت،استحکام جس شہر پر کھڑی ہے اسے 1ارب کیلئےتکلیف اٹھاناپڑتی ہے، کراچی سے چندہ بھی کریں تو ایک ارب روپےجمع کرلیں۔

ہمارے پاس ایک وزارت تھی،دوسری وزارت کا وعدہ پورا نہیں ہوا تھا، ہم نےکابینہ کیلئےجونام بھجوائےاس میں میرا،فروغ نسیم کانام نہیں تھا، فروغ نسیم جیسے قانون دان کی وفاقی حکومت کوضرورت تھی، میراوزارت میں بیٹھناایک سوال ہے۔

پی ٹی آئی کو ہماری مددکی ضرورت تھی وہ تومل رہی ہے، تعاون کی یقین دہانی پریس کانفرنس سےکررہاہوں، ہمارےپاس ایک وزارت تھی، ایک اوروزارت کا وعدہ پورا نہیں ہوا تھا پارٹی کی جانب سےوزیرمیں تھا اور وزارت، کابینہ میں نہ بیٹھنےکااعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر