Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سی سی اجلاس: 860 امپورٹڈ آئٹم پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ای سی سی اجلاس: 860 امپورٹڈ آئٹم پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
ای سی سی اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں860  امپورٹڈ آئٹم پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس  منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے امپورٹڈ آئٹم پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

اس حوالے سے وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال 19 مئی کو 860 سے زائد مصنوعات پر مشتمل تقریباً 33 کیٹیگریز کی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے سپلائی چین اور گھریلو خوردہ صنعت متاثر ہو رہی تھی۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 860 آئٹیمز پر ڈالر پر پریشر کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، ایکسپسورٹنگ ممالک کی جانب سے اس پابندی پر اعتراض کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزارت توانائی کی سفارش پر ای سی سی نے نئے ایل این جی ٹرمینلز اور متعلقہ سہولیات کو تھرڈ پارٹی ایکسیس کے اطلاق سے خارج کرنے کی منظوری دی اور ایل این جی پالیسی 2011 کے آرٹیکل 6.2(a) میں ترمیم کی اجازت دی۔

Advertisement

اسکے علاوہ 30 جون تک روکی گئی امپورٹ آئٹم کی ریلیف سمیت یوٹیلٹی  اسٹورز کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کی برآمد کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت صنعت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کی آئندہ سال کی ضروریات پر تفصیل پیش کریگی جس کے بعد  حکومت  گندم کی امپورٹ کا ٹھیکہ دے  گی۔

گندم کی برآمد کرنے کے لئے امپورٹر کو گندم کی امپورٹ پرائس دینا ہوگی جس کے بعد درآمد کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر