Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل نے بتایا عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، مراد سعید

Now Reading:

شہباز گل نے بتایا عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے، مراد سعید
مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز گل نے بتایا عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسا کون سا قانون ہے جو ملاقات کیلئے روکتا ہے، شہبازگل پر جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا ہے، بتایا جائے شہباز گل پر کس قانون کے تحت تشدد کیا گیا؟

مراد سعید نے کہا کہ شہباز گل کے بیان کو بہانہ بنا کر میڈیا پر قدغن لگائی گئی، میں نے شہباز گل سے ملاقات کی ، ان پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا جبکہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے مجھے بتایا کہ پوری رات مجھے سانس لینے میں دشواری رہی، شہبازگل نے بتایا کہ میں علاج کیلئے چیختا رہا لیکن کوئی نہیں آیا اور شہباز گل نے یہ بھی بتایا عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شہباز گل کو فوری میڈیکل سپورٹ فراہم کی جائے جبکہ تشدد پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

Advertisement

 مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سمیع ابراہیم اور دیگر صحافیوں پر تشدد اورمقدمات درج کیے گئے، عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا، عمران خان نے کہا عوام کیلئے فیصلے کرنے ہیں آپکی خوشی کیلئے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کو ہم سب مسترد کرچکے ہیں جبکہ امریکی غلامی اور امپورٹڈ حکومت کو ہم نا منظور کرچکے ، قوم نے عمران خان کے ساتھ مل کر امپورٹڈ حکومت کو شکست دیدی۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ آخری مرحلے میں ہے، کچھ بھی کرلیں پاکستانی آپ کی دھمکیوں سے نہیں جھکیں گے اور اگر عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی تو پردہ چاک ہوجائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ان سے پوچھا گیا عمران خان کھانے میں کیا کھاتے ہیں، کان کھول کر سن لو اگر عمران خان کو کچھ کہنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر