Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی گرفتاری پر اتحادی حکومت میں اختلافات، وزارت داخلہ نے گرفتاری کی اجازت مانگ لی

Now Reading:

عمران خان کی گرفتاری پر اتحادی حکومت میں اختلافات، وزارت داخلہ نے گرفتاری کی اجازت مانگ لی
اتحادی جماعتوں کا اجلاس

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر اتحادی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعظم سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے گرفتاری کی اجازت دینے سے قبل آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان سے رابطہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حامی نہیں ہیں جبکہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے قانون کے مطابق عمران خان کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانون اور آئین اور عدالتی فیصلوں کے مطابق عمل کروائیں جبکہ وزیراعظم بھی ذاتی طور پر عمران خان کی گرفتاری کے حامی ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گرفتاری کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے کابینہ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن سمری یا کل اجلاس سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ صدرعلی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے نے ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکایا ہے جبکہ عمران خان کی تقریر کو بھی ایف آئی آر کے متن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر