
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
اداکارہ کترینہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویراور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کی پوسٹ کے کیپشن میں واپس کام میں مسروف ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک ساتھ کس پروجیکٹ میں جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
بھارت کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
تصاویر کے کیپشن میں کترینہ کیف نے گوری خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈریمی فلورلز گوری خان کے ساتھ کچھ بہت جلد آرہا ہے۔ اس کیپشن میں انہوں نے پھول اور گھر کا ایموجی بھی بنایا۔
اس تصویر کے کمنٹس میں گوری خان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بڑے انکشاف کے لیے مُنتظر ہوں۔
گوری خان کے اس تصدیقی کمنٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کترینہ کسی ہوم ویئر کلیکشن میں حصہ لے رہی ہیں کیونکہ گوری ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں ، وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News