
تصویر میں نظر آنے والی اس سیلفی کی قیمت10 ارب ڈالر ہے۔
حال ہی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے گرافکس سے تیار کردہ 10 ارب ڈالرز کی اپنی سیلفی پوسٹ کی جو انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہورائزن ورلڈز نامی گیم کو میٹاورس پلیٹ فارم سے مزید 2 ممالک میں متعارف کروانے کا اعلان مارک زکر برگ نے اپنی ایک ڈیجیٹل اوتار کی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارک زکربرگ کا ڈیجیٹل اوتار پیرس کے ایفل ٹاور کے سامنے کھڑا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کا خوب مذاق اڑایا۔ بعدازاں مارک زکر برگ نے اہم اپ ڈیٹس بشمول نئے اوتار گرافکس کو جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا۔
فیس بک اور انسٹاگرام پر مارک زکر برگ نے زیادہ بہتر اواتار کی تصویر بھی پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’ میں جانتا ہوں کہ حال ہی میں جو تصویر میں نے پوسٹ کی وہ بہت سادہ تھی، وہ ایک لانچ کے لیے جلد بازی میں لی گئی تھی‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ ہورائزن ورلڈ کے گرافکس بہت کچھ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں اور ان کو بہت تیزی سے بہتر کیا جائے گا،۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News